Tuesday 26 June 2018

دنیا میں جب کتابیں چھپنے کا رواج ہوا تو اس دور میں انسائکلوپیڈیا بھی چھپے.


دنیا میں جب کتابیں چھپنے کا رواج ہوا تو اس دور میں انسائکلوپیڈیا بھی چھپے۔ انسائکلوپیڈیا کا مطلب ایسی کتاب جس میں تمام ٹاپکس کے بارے میں انفارمیشن ہوتی ہے۔ یعنی یہ ایک بہت بڑی کتاب ہوتی ہے جس میں ہر ٹاپک کے بارے میں لکھا ہوا ہوتا ہے۔ اس میں اتنا زیادہ نہیں لکھا ہوا ہوتا کے ہر ٹاپک پر ایک پوری کتاب ہو مگر اتنا ضرور ہوتا ہے جسے پڑھ کے عام بندے کو سمجھ آ جائے کہ جس ٹاپک کے بارے میں وہ پڑھ رہا ہے وہ اصل میں ہے کیا۔
دنیا میں بڑے بڑے انسائیکلو پیڈیا میں  بریٹینیکا ، امیریکانا ، انکارٹا مشہور ہیں۔ پہلے پہل انسائیکلوپیڈیا کی بڑی بڑی کتابیں دس دس اور بیس بیس جلدوں پر مشتمل ہوتی تھیں۔ آجکل کے دور میں انسائیکلوپیڈیا آن لائن یعنی ویب سائیٹ کی شکل میں ہوتا ہے۔اور تمام ٹاپکس کو اپنے برائوزر جیسے گوگل کروم ، انٹرنیٹ ایکسپلورر وغیرہ میں دیکھا جا سکتا ہے۔ کتابی شکل میں زیادہ نہ ہونے کو وجہ یہ بھی ہے کے ٹاپکس اتنے زیادہ ہوتے ہیں کہ ایک انسائیلوپیڈیا پر پچاس یا سو جلدوں کی کتاب چھپ جائے۔ ایسا صرف لائبریریوں میں ہو سکتا ہے ایک عام بندہ اتنا بڑا انسائیکلوپیڈیا اپنے پاس نہیں رکھ سکتا کیوں کہ یہ کتابی شکل میں بھت مہنگا ہو گا اور بہت زیادہ جگہ گھیرے گا۔ ہاں البتہ کمپیوٹر میں سی ڈی یا ڈی وی ڈی کی شکل میں اسے رکھا جا سکتا ہے۔ لیکن زیادہ تر آن لائن یعنی انٹرنیٹ پر برائوزر پر ہی استعمال کیا جاتا ہے۔
ایک مشہور انسائیکلو پیڈیا کا نام ویکی پیڈیا ہے۔ یہ دنیا کا سب سے بڑا انسائیکلو پیڈیا ہے اور اس میں بے شمار ٹاپکس پر معلومات موجود ہیں۔ آپ اپنے برائوزر میں ویکی پیڈیا پر جا سکتے ہیں۔
                       اس انسائیکلو پیڈیا کا ایڈریس  یہ ہے۔

No comments:

Post a Comment