Showing posts with label Breaking news Pakistan. Show all posts
Showing posts with label Breaking news Pakistan. Show all posts

Wednesday, 27 June 2018

امریکا نے فلسطینی اتھارٹی کی تمام امداد روک دی

امریکا نے فلسطینی اتھارٹی کی تمام امداد روک دی


امریکا نے فلسطینی اتھارٹی کی تمام امداد روک دی ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے مطالبہ کیا کہ پی اے اسرائیلی جیلوں میں قید اور صہیونی فوجی کے ہاتھوں شہید فلسطینیوں کے خاندانوں رقوم کی ادائیگی اور تنخواہیں دینا بند کردے۔ امریکی حکام نے واشنگٹن میں اعلان کیاکہفلسطینی اتھارٹی نے ٹرمپ انتظامیہ کی کسی شرط پر بھی عمل نہیں کیا لہذا اتھارٹی کی تمام امداد بند کردی گئی ۔ ٹرمپ انتظامیہ نے مطالبہ کیا تھاکہفلسطینی اتھارٹی اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں مار ے جانےوالے فلسطینیوں کے خاندانوں کو معاوضہ دینا بند کردے اور اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کو تنخواہیں نہ دی جائیں۔

امریکا کی17 ریاستوں کا ٹرمپ انتظامیہ پر ہرجانے کا مقدمہ

امریکا کی17 ریاستوں کا ٹرمپ انتظامیہ پر ہرجانے کا مقدمہ



غیر قانونی تارکین وطن کے خاندانوں کو بچوں سے جدا کرنے پر امریکا کی سترہ ریاستوں نے ٹرمپ انتظامیہ پر ہرجانے کا مقدمہ قائم کردیا ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی اور سترہ ریاستوں نے سیئاٹل کی عدالت میں درخواست دی کہ ٹرمپ انتظامیہ نے غیر قانونی تارکین وطن کے بچوں کو والدین سے علیحدہ کرکے ظالمانہ اقدام کیا گیا ، حکومت نے آئین سے متصادم پالیسی اختیار کرکے قانون کی بھی خلاف ورزی کی جبکہ سب بڑا جرم چند روز میں اسی پالیسی کو تبدیل کرنا اور ریاستی حکام پر دبا ﺅڈالنا کہ وہ بچوں کو فوری طور پر والدین سے ملائیں سراسر ظلم اورناممکن ہے۔وکیل نے درخواست میں موقف اختیار کیاکہ بچوں کے والدین ہزاروں میل دور حراستی کیمپوں میں ہیں،انہیں ہجرت کیلئے عدالت سے رجوع کرنے بھی نہیں دیا جارہاہے، یہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔