Showing posts with label News. Show all posts
Showing posts with label News. Show all posts
Sunday, 1 July 2018
Friday, 29 June 2018
Wednesday, 27 June 2018
امریکا کی17 ریاستوں کا ٹرمپ انتظامیہ پر ہرجانے کا مقدمہ

غیر قانونی تارکین وطن کے خاندانوں کو بچوں سے جدا کرنے پر امریکا کی سترہ ریاستوں نے ٹرمپ انتظامیہ پر ہرجانے کا مقدمہ قائم کردیا ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی اور سترہ ریاستوں نے سیئاٹل کی عدالت میں درخواست دی کہ ٹرمپ انتظامیہ نے غیر قانونی تارکین وطن کے بچوں کو والدین سے علیحدہ کرکے ظالمانہ اقدام کیا گیا ، حکومت نے آئین سے متصادم پالیسی اختیار کرکے قانون کی بھی خلاف ورزی کی جبکہ سب بڑا جرم چند روز میں اسی پالیسی کو تبدیل کرنا اور ریاستی حکام پر دبا ﺅڈالنا کہ وہ بچوں کو فوری طور پر والدین سے ملائیں سراسر ظلم اورناممکن ہے۔وکیل نے درخواست میں موقف اختیار کیاکہ بچوں کے والدین ہزاروں میل دور حراستی کیمپوں میں ہیں،انہیں ہجرت کیلئے عدالت سے رجوع کرنے بھی نہیں دیا جارہاہے، یہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
شیئر کریں:
Subscribe to:
Posts (Atom)
